کراچی سے لاہور جانے والے عوام ایکسپریس حادثے کا شکار

اَپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہوگئی

لاہور:

کراچی سے لاہور جانے والی 33 اَپ عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔

عوام ایکسپریس ٹرین جیا بگا کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث اَپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک بحال کروانے کی کوشش جاری ہے۔

Load Next Story