میر رضا قتل کیس، پرانے تفتیشی افسر نے رپورٹ کیلیے مہلت مانگ لی

کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اب انکوائری کسی اور افسر کو دے دی گئی ہے، عدالت نے 15 اگست تک کی مہلت دے دی

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کیس کے پرانے تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کروانے کیلیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں پرانے تفتیشی افسر پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے مہلت مانگی اور بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اعلیٰ حکام نے تفتیش کسی اور افسر کو دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر پیش ہونگے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 15 اگست تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

Load Next Story