صدر مملکت نے 5 سمریوں کی منظوری دے دی
صدر زرداری نے وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دے دی
فوٹو : فائل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 5 سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی کے ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ دینے، تنظیمِ اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے انسدادِ بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔