کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
فوٹو: اسکرین گریب
صدرمملکت آصف زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔
ایوان صدر میں جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منقعد ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر وفاقی وزرا، اعلیٰ افسران، ایران اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے سفیر بھی شریک تھے۔
جنرل عامر رضا نے 1988 میں پاک فوج کی آرمڈ کور ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف ناٹنگھم برطانیہ سے گریجویٹ ہیں، انہیں ہلال امتیاز ملیٹری، ستارہ بصالت سے بھی نوازا گیا ہے۔
General Amir Raza Conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) at President House | Express247 #GeneralAmirRaza #AmirRaza #NishanEImtiaz #NishanEImtiazMilitary #Pakistan #PakistanMilitary #AsifAliZardari #AiwanESadr #AsimMunir #ShehbazSharif #MilitaryAwards #Express247 pic.twitter.com/qfIGcv7Asv
— Express 24/7 (@Express247PK) August 11, 2026
خیال رہے کہ جنرل عامر رضا کو حال ہی میں ترقی دے کر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا کمانڈر تعینات کردیا گیا ہے۔
صدرمملکت نے 5 سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی
صدرمملکت آصف علی زرداری نے 5 سمریوں اوربلوں کی بھی منظوری دے دی، جن میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 کی منظوری شامل ہے۔
صدرِ مملکت نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دی۔
صدرِ مملکت نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے انسداد بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔