گوگل پکسل 11 سیریز سے متعلق معلومات لیک!

یہ معلومات پکسل 11 پرو ایکس ایل کے بلیک مارکیٹ میں پہنچنے کی اطلاعات کے بعد لیک ہوئی ہیں

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی نئی پکسل 11 سیریز کی باضابطہ رونمائی سے چند گھنٹے قبل ہی پکسل 11 پرو ایکس ایل کی ایک اور بڑی لیک سامنے آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پکسل 11 پرو ایکس ایل کے بلیک مارکیٹ میں پہنچنے کی اطلاعات کے بعد اب اس کی پہلی ہینڈز آن تصاویر بھی آن لائن منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ تصاویر سب سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اکاؤنٹ نے شیئر کیں، جس کے بعد انہیں دیگر ٹیک ویب سائٹس نے بھی رپورٹ کیا۔

لیک ہونے والی تصاویر میں فون کا ڈارک گرے/میٹ بلیک بیک پینل، کیمرا بار اور مجموعی ڈیزائن نمایاں ہے۔ ابتدائی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فون کا ڈیزائن گزشتہ سال کے ماڈل سے کافی مشابہ ہے۔ تاہم، گوگل نے ایک دلچسپ نیا فیچر ضرور شامل کیا ہے۔

تصاویر میں کیمرا بار کے اندر ایک بڑا سفید گول نشان دکھائی دیتا ہے، جسے رپورٹس کے مطابق گوگل کا نیا ہائی لائٹ ایل ای ڈی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ایل ای ڈی ممکنہ طور پر فون پر مختلف نوٹیفکیشنز اور الرٹس کی اطلاع دینے کے لیے استعمال ہوگی۔

لیک میں پکسل 11 پرو ایکس ایل کے ایک ریٹیل باکس کی تصویر بھی شامل ہے، جس پر فون کا نیا ’ڈیون‘ کلر وے دکھایا گیا ہے اور باکس پر ’ڈیمو‘ کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔ بعض لیکس میں اسی رنگ کو ’کورل‘ بھی کہا گیا ہے۔

البتہ، تصاویر میں رنگ کی اصل شکل کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ روشنی اور کیمرے کے باعث حقیقی رنگ مختلف دکھائی دے سکتے ہیں۔

اگرچہ پکسل 11 پرو ایکس ایل مجموعی طور پر گزشتہ ماڈل کے ڈیزائن کا تسلسل نظر آتا ہے، لیکن ہائی لائٹ ایل ای ڈی اس نئے فون کی نمایاں ترین تبدیلیوں میں شامل ہوسکتی ہے۔

Load Next Story