پنجاب پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے

لاہور:

پنجاب پولیس میں ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے آئی جی پنجاب نے 4 افسران کے تبادلے اور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جاری احکامات کے مطابق ڈی ایس پی جمیل احمد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سیالکوٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس ڈی پی او صدر، منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سید حسنات حسین شاہ کو ایس ڈی پی او صدر منڈی بہاؤالدین کے عہدے سے تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈی ایس پی سعید انور کو ڈی ایس پی سیکیورٹی-I، اسپیشل برانچ، گورنر ہاؤس لاہور سے تبدیل کرکے ایس ڈی پی او پھالیہ، منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی مہدی حسن کو ڈی ایس پی سیکیورٹی-I، اسپیشل برانچ، گورنر ہاؤس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

آئی جی پنجاب کی جانب سے افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Load Next Story