آسٹریلیا کا بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان
آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو اسکاٹ بولینڈ پر ترجیح دے کر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
کپتان پیٹ کمنز نے میچ سے ایک روز قبل ٹیم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کی پہلی ترجیح والا بولنگ اٹیک ایک سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ ایک ساتھ میدان میں اترے گا۔
ہیزل ووڈ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں گے جبکہ کمنز اور تجربہ کار اسپنر نیتھن لیون بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
بیٹنگ میں کیمرون گرین اور بیو ویبسٹر مڈل آرڈر میں ہوں گے جبکہ ایلکس کیری چھٹے نمبر پر برقرار رہیں گے۔
جیک ویدرالڈ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
The big four are back for #AUSvBAN ❤️
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 12, 2026
Squad details: https://t.co/Z18ETew3Ow pic.twitter.com/oJzgyGADpR
دوسری جانب بنگلادیش نے اپنی حتمی الیون کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم کپتان نجم الحسن شانتو نے لٹن داس کی فٹنس کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ میچ ڈارون میں 22 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا بھی موقع ہوگا۔