گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے پانچ تمغے جیت لیے

پاکستان کے قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے

سنگاپور میں گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پانچ پاکستانی ایتھلیٹس نے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ کے مقابلے 24 سے 26 جولائی تک سنگاپور کے شہر ٹیمپینز میں منعقد ہوئے۔

تائیکوانڈو لیگ میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بین الاقوامی سطح کے ان مقابلوں میں پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ تمغے اپنے نام کیے۔

پاکستان کے قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے۔

ایان معراج اور سید احمد ایاز نے سنگاپور تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

Load Next Story