پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل

مسلم لیگ ن کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا، میر چنگیز خان مری نے الیکشن کمیشن حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Load Next Story