مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت کیماڑی جیٹی سے کشتی آزادی ریلی کا انعقاد

ریلی کے موقع پر مستحق ماہی گیروں میں کشتیاں بھی تقسیم کی گئیں

کراچی:

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت کیماڑی جیٹی سے کشتی آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں کشتیوں نے شرکت کی اور سمندر سبز ہلالی پرچموں سے سج گیا۔

ریلی میں شریک کارکنان اور ماہی گیروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، جس سے فضا قومی جوش و جذبے سے گونج اٹھی۔ تقریب کے دوران مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مستحق ماہی گیروں میں کشتیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

کشتی آزادی ریلی کی قیادت فیصل ندیم اور احمد ندیم اعوان نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خشکی ہو یا سمندر، ہر جگہ سبز ہلالی پرچم سربلند رہے گا اور پاکستانی قوم یوم آزادی بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کے مطابق ماہ آزادی کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف تقریبات جاری ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور باوقار ریاست ہے اور دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ قوم کو اپنی بحری، بری اور فضائی افواج پر فخر ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے مکہ معاہدے کو امت مسلمہ کی ضرورت قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کردار کو قابل فخر قرار دیا، عوام سے اپیل کی گئی کہ یوم آزادی جوش و جذبے سے منائیں اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیں۔

Load Next Story