’ملکی نیلز‘ اور سادہ سفید لباس: جارجینا روڈریگز کے برائیڈل لک کی تفصیلات جانیے

سفید لباس میں نظر آنے والی دلہن نے اس بار اپنے روایتی گلیمرس انداز کے بجائے سادگی کو ترجیح دی

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی اگرچہ انتہائی سادگی اور رازداری سے ہوئی مگر جارجینا کے مبہم برائیڈل لک پر سب کی نظریں ٹکی ہیں۔

جانیے جارجینا اپنے بڑے دن کیلئے کیسے تیار ہوئیں۔

کچھ دن قبل ان سے شاہانہ گاؤن پہننے کی توقع کی جا رہی تھی مگر سامنے آنے والی تصویر میں ان کا لباس لمبی آستینوں والا دکھائی دیا۔ سفید لباس میں نظر آنے والی دلہن نے اس بار اپنے روایتی گلیمرس انداز کے بجائے سادگی کو ترجیح دی۔ لباس کے ڈیزائنر اور مکمل لک کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

جارجینا کا برائیڈل مینیکیور

جارجینا نے اپنی شادی کے موقع پر سادہ اور کلاسک ’ملکی نیلز‘ کا انتخاب کیا۔ ان کے ناخنوں پر ہلکا، قدرے شفاف آف وائٹ شیڈ تھا، جسے پرتگالی میڈیا نے بھی انتہائی نفیس اور سادہ برائیڈل چوائس قرار دیا۔

 

میچنگ انگوٹھیاں

دونوں نے شادی کے موقع پر سادہ زرد سونے کی روایتی ویڈنگ بینڈ پہنی، جس کے ساتھ جارجینا کی شاندار منگنی کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی۔ یہ وہی منگنی کی انگوٹھی ہے جس کی مالیت کے اندازے تقریباً 1.5 ملین پاؤنڈ سے 5 ملین ڈالر تک لگائے جا چکے ہیں۔

 

شادی کی خبر سے پہلے جارجینا کا مبہم اشارہ

شادی کی خبر سامنے آنے سے چار گھنٹے قبل جارجینا نے زیورات کے برانڈ چوپارڈ کے لیے اپنی ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ سفید چمکتا ہوا ہیرے کا ہار پہنی نظر آئیں۔ یہ بات واضح طور پر سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا انہوں نے اپنی شادی میں بھی اس ہی ہار کو پہنا یا نہیں یا یہ صرف ایک پروموشنل پوسٹ ہی تھی۔

شادی کی تاریخ بھی خاص نکلی

رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ بھی ان کی محبت کی کہانی سے جڑی ہوئی ہے۔ 11 اگست 2025 کو جارجینا نے رونالڈو سے منگنی کا اعلان کیا تھا اور ٹھیک ایک سال بعد 11 اگست 2026 کو دونوں کے شادی کرنے کی خبر سامنے آگئی۔

جارجینا نے گزشتہ برس منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’’میں نے ہاں کی، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘‘

رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2016 میں میڈرڈ کے گچی اسٹور میں ہوئی تھی، جہاں جارجینا بطور سیلز اسسٹنٹ کام کرتی تھیں۔ بعد ازاں دونوں کا رشتہ مضبوط ہوتا گیا اور جنوری 2017 میں انہوں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔

تقریباً ایک دہائی کے تعلق کے بعد اب دونوں نے اپنی شادی کو بھی انتہائی نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Load Next Story