اسپیس ایکس راکٹ اور چاند کا ٹکراؤ: وائرل ویڈیو جعلی نکلی، ایلون مسک نے بھی حقیقت بتا دی

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر موجود کسی ٹیلی اسکوپ کے لیے اتنی دور سے تقریباً 12 میٹر طویل راکٹ کو اس انداز میں دیکھنا ممکن نہیں

سوشل میڈیا پر اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کو چاند سے ٹکراتے دکھانے والی وائرل ویڈیو جعلی نکلی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ایک چیز کو تیزی سے چاند کی جانب بڑھتے، اس سے ٹکراتے اور پھر سفید بادل بنتے دکھایا گیا جبکہ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ مناظر حقیقی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر اے آئی سے تیار کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر موجود کسی ٹیلی اسکوپ کے لیے اتنی دور سے تقریباً 12 میٹر طویل راکٹ کو اس انداز میں دیکھنا ممکن نہیں۔ اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے بھی ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔

واقعہ ضرور پیش آیا تھا مگر ویڈیو جعلی ہے:

واضح رہے کہ فالکن 9 راکٹ کا ایک حصہ واقعی 5 اگست کو چاند سے ٹکرایا تھا، تاہم اس واقعے کی ایسی کوئی حقیقی ویڈیو موجود نہیں۔

جنوبی کوریا کی خلائی ایجنسی نے بعد میں چاند کی سطح پر حادثے کے اثرات کی تصاویر ضرور جاری کی تھیں۔

Load Next Story