لاہور: امتحانات میں فیل ہونے پر لڑکا دلبرداشتہ، گھر چھوڑ کر کراچی پہنچ گیا

لاہور میں گمشدگی کا مقدمہ درج، کراچی آرٹلری تھانہ پولیس نے لڑکے کو تلاش کرکے لاہور سے آئے والدین کے حوالے کردیا

کراچی:

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے لاہور سے لاپتا 14 سالہ لڑکے کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔

ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکا امتحانات میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر گھر سے نکل گیا تھا اور لاہور سے کراچی آ گیا تھا، بچے کے والدین کی جانب سے لاہور میں گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا، تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تلاش کر کے بحفاظت بازیاب کیا ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی، ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی اور ایس ایچ او تھانہ آرٹلری میدان کامران اشعر کا دلی شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

Load Next Story