لوئر میں بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی
جاں بحق نوجوان کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)
جنوبی وزیرستان لوئر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا جس کی شناخت خالق نور وزیر ولد کالا خان، سکنہ اعظم ورسک، کے نام سے ہوئی۔ خالق نور کو زخمی حالت میں وانا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تشویش ناک حالت کے باعث اسے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔