سندھ حکومت نے کراچی کیلیے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافہ کردیا

گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق چارجز میں 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 کے بلوں سے ہوگا

سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں پر ایک اور مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق پانی اور سیوریج پر 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نظر ثانی اور نئے ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2026 کے بلوں سے ہوگا۔

سندھ حکومت نے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دیتے ہوئے اس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پہلے ہی کراچی کے کئی علاقے پانی کی ترسیل سے محروم ہیں جبکہ سرکاری حکام متعدد بار اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں تاہم اُن علاقوں میں بھی ماہانہ بل آتے ہیں جبکہ شہری پانی خرید کر استعمال کرنے پر بھی مجبور ہیں۔

اس کے علاوہ آئے روز پمپنگ اسٹیشنز پر خرابی، لائن پھٹنے جیسے واقعات کی وجہ سے بھی شہر میں پانی کی فراہمی معطل رہتی ہے اور اس دوران ٹینکر کے ذریعے اربوں کا پانی فروخت ہوتا ہے۔

دوسری جانب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بلوں کی مد میں ریکوری کی شرح بھی بہت کم ہے جس کے باعث اربوں روپے بلوں کی وصولی تاحال باقی ہے۔

 

Load Next Story