اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا لوزین ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے آئندہ لوزین ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایونٹ کے بجائے جنوبی افریقا میں ٹریننگ پر توجہ دیں گے۔
2026 کی لوزین ڈائمنڈ لیگ 21 اگست کو سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ہے جبکہ ارشد ندیم اس وقت لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ارشد ندیم دو ہفتوں کے لیے جنوبی افریقا میں تربیت حاصل کریں گے۔ ان کا نام ابتدائی طور پر لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں شامل تھا، تاہم اب انہوں نے بیرونِ ملک ٹریننگ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔
ارشد ندیم کی اگلی شرکت ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں متوقع ہے جو 6 سے 14 ستمبر تک بڈاپسٹ میں ہوگی جس کے بعد وہ ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم 77.41 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ 12 کھلاڑیوں میں نویں نمبر پر رہے تھے اور ابتدائی تین تھروز کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔
سری لنکا کے رمیش تھرنگا پتھیراگے نے 89.75 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔