ٹیکساس میں امریکی اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک

اہلکاروں کی شناخت اہلخانہ کو اطلاع دینے تک ظاہر نہیں کی جائے گی، حکام

فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست ٹیکساس میں فورٹ ہڈ کے زیرِ انتظام فوجی مشقوں کے دوران اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں 2 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر بیل کاؤنٹی کے ایک کھیت میں گرا جس کے بعد وہاں بڑے پیمانے پر گھاس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی جگہ ریاستی دارالحکومت آسٹن سے تقریباً 60 میل شمال میں واقع ہے۔

بیل کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان کلف کولمین نے بتایا کہ حادثے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوئے جس کی تصدیق مقامی جسٹس آف دی پیس نے بھی کی۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

فورٹ ہڈ حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی شناخت اہلخانہ کو اطلاع دینے تک ظاہر نہیں کی جائے گی۔

حادثے کے بعد متعدد مقامی فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

Load Next Story