ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر
برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں بدھ کو دی ہنڈریڈ 2026 کے دوران ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم فینکس اور ایم آئی لندن کے درمیان میچ کے دوران جزوی سورج گرہن نے آسمان کو تاریکی میں بدل دیا۔
میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا جبکہ گرہن کا آغاز چھ بج کر پندرہ منٹ پر ہو چکا تھا۔
شام سات بج کر گیارہ منٹ پر گرہن اپنے عروج پر پہنچا جب سورج کا 91.76 فیصد حصہ ڈھک گیا جبکہ یہ عمل رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر مکمل ہوا۔
An eerie-looking photo of the Edgbaston floodlights during the solar eclipse 🌘😎 pic.twitter.com/eEIRhEFAmz
— Test Match Special (@bbctms) August 12, 2026
قدرتی روشنی مدھم ہونے کے باعث ایجبسٹن کی فلڈ لائٹس نے میدان کو روشن رکھا اور میچ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔
Eclipse fever has hit Edgbaston! 🌒 pic.twitter.com/HfEYTu6sp9
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) August 12, 2026
اس دوران اسٹیڈیم کی اسکرین اور اناؤنسر شائقین کو بار بار سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کرتے رہے۔
مقابلے میں ایم آئی لندن نے 157 رنز بنائے جس کے جواب میں برمنگھم فینکس 155 تک پہنچ سکی اور صرف دو رنز سے میچ ہار گئی۔