پاکستان کی 79 ویں شبِ آزادی؛ جشن کا شاندار پرومو جاری

اس تقریب کا مقصد آزادی کی خوشیوں میں رنگ بھرنا اور قوم کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو تازہ کرنا ہے۔

پاکستان کی 79ویں جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں جشن کا بھرپور آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں وطنِ عزیز کے بے شمار رنگوں، بے مثال پہچان اور لازوال داستانِ عزیمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جشنِ آزادی کے اس موقع پر اسلام آباد میں واقع یادگارِ فتح پر ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی یادگار فتح اور ملک کی شاندار تاریخ کو خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔

پرومو میں شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مل کر 79 ویں شبِ آزادی کو یادگار بنائیں اور اسلام آباد میں ’یادگارِ فتح‘ کے مقام پر اس تاریخی جشن کا حصہ بنیں۔

اس تقریب کا مقصد آزادی کی خوشیوں میں رنگ بھرنا اور قوم کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو تازہ کرنا ہے۔

یادگارِ فتح پر 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات جشنِ آزادی کا خصوصی پروگرام منعقد ہو گا جس میں شبِ آزادی کی رونقوں کو بڑھانے کے لیے خصوصی پرچم کشائی کی جائے گی۔

Load Next Story