رجسٹرار کا نوٹس، جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا
جسٹس بار ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو گھر کینسل کردیا گیا تھا جس کے بعد ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس میں 30دنوں میں گھر خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرار کے نوٹس کے بعد جسٹس بابرستار نےاسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا ہے، جسٹس بار ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا۔