اپر دیر؛ ن لیگ کے ضلعی صدر کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ

ضلعی صدر پولیس کی مدد کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جا رہے تھے

پشاور:

دیر بالا میں دوبند دو کے مقام پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد نثار خان وردگ کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بال بال بچ گئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد نثار خان وردگ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور پولیس کی مدد کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جا رہے تھے۔

برکوٹ دیر بالا کے مقام پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس ڈی پی او کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

Load Next Story