ایرلنگ ہالینڈ کی تصویر والے پیکٹوں سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد
ناروے کے معروف فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ کی شہرت نے ایک حیران کن رخ اختیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کی پولیس نے کولمبیا کی سرحد کے قریب ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں کوکین کے پیکٹس برآمد کیے جن پر ایرلنگ ہالینڈ کی تصاویر والے اسٹیکرز لگے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق بدھ کو کارروائی کے دوران ٹرک سے 469 کلوگرام کوکین برآمد کی گئی۔ منشیات کو ٹرک کے خفیہ حصے میں چھپایا گیا تھا جہاں سے 370 پیکٹ برآمد ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی ایک گمنام اطلاع کے بعد شروع کی گئی جس میں ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
پان امریکن ہائی وے پر مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے جعلی فرش سے منشیات کے پیکٹس برآمد ہوئے۔
جاری کی گئی ویڈیو میں سبز رنگ کے پیکٹوں پر ہالینڈ کی تصاویر واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
Maxi sequestro di cocaina al confine tra Ecuador e Colombia: la polizia ha intercettato 369 chili di droga nascosti in camion.
— LaPresse (@LaPresse_news) August 13, 2026
Sui pacchi campeggiava l'immagine di Erling Haaland e, in un caso, anche di Lionel Messi.#Lapresse #droga pic.twitter.com/PjMBwLqyRs
حکام نے اسٹیکرز کی وجہ نہیں بتائی، تاہم منشیات فروش اکثر مشہور کھلاڑیوں اور شخصیات کے نام یا تصاویر اپنی کھیپ پر مخصوص نیٹ ورک اور خریدار کی شناخت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرلنگ ہالینڈ نے جولائی میں ورلڈکپ کے چار میچوں میں سات گول کرکے عالمی توجہ حاصل کی تھی۔