کراچی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم منان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے پیش کیا۔

تفتیش افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق 4 اگست کو ملزم اپنے رشتے دار کی بچی کو چیز دلانے کے بہانے باہر لے کر گیا، جب بچی کو واپس لایا تو بچی بے ہوش تھی اور کپڑے خون آلود تھے۔ بچی کو جناح اسپتال لے کر گئے جہاں وہ فوت ہوگئی۔

ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Load Next Story