بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا؛ ملزمہ گرفتار

شوہر کے جوس میں نیند کی گولیاں ملادیں جس کے بعد پراوین تقریباً دو روز تک بے ہوشی کی حالت میں رہا

بھارت میں بیوی نے شوہر کو زندہ دفنادیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 38 سالہ شرمیلا کو اپنے شوہر پراوین جگتاپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی اور کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

آیا ہے جہاں ایک خاتون پر اپنے شوہر کو نیند کی گولیاں دینے، پھر بلّے سے تشدد کرنے اور پھر زندہ دفنانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر 30 جولائی کو شرمیلا نے اپنے شوہر کے جوس میں نیند کی گولیاں ملادیں جس کے بعد پراوین تقریباً دو روز تک بے ہوشی کی حالت میں رہا۔

الزام ہے کہ یکم اگست کو جب وہ مکمل طور پر ہوش میں نہیں آیا تھا تو خاتون نے اس پر کرکٹ کے بلے سے تشدد کیا۔

معاملہ اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب مبینہ طور پر خاتون نے گھر کی بالکونی میں کام کرنے والے مزدوروں سے اینٹوں اور سیمنٹ کی مدد سے قبر نما اسٹریکچر بنوایا۔

سفاک بیوی نے بے ہوش شوہر کو قبر میں ڈال کر اوپر سے پتھر کی سِل رکھ کر بند کرنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم مزدروں کو وہاں تعمیراتی کام کرنے کے دوران شک ہوا کہ قبر نما ڈھانچے کے اندر کوئی شخص زندہ حالت میں موجود ہے۔ جس پر اطلاع پولیس کو دی گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پراوین کو باہر نکالا اور انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے پراوین کے والد کی شکایت پر شرمیلا کو گرفتار کرلیا اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

Load Next Story