خبردار! آپ کا چہرہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ گھر کا کتا بھی پوری توجہ سے پڑھ سکتا ہے

کتے انسان کے چہرے کے تاثرات سے اس کے اندر چلنے والے جذبات کو بھانپ لیتے ہیں

کتے صرف وفادار جانور یا آپ کے محافظ ہی نہیں بلکہ وہ انسانی جذبات کو سمجھنے والے ایک حساس جانور بھی ہے۔

یہ بات ایک سائنس دان کو محسوس ہوئی جب اس نے جانا کہ اس کے ساتھ رہنے والے گھر دیگر افراد اس کے موڈ اور جذبات کو بھانپ نہیں سکتے لیکں ایسے وقت میں ان کتا ان کے موڈ کو پہچان لیتا ہے۔

اسی بات کی کھوج ویانا یونیورسٹی کی ریسرچ میں کی گئی جس میں معلوم ہوا کہ کتے انسانی چہروں کے مختلف تاثرات کو صرف دیکھ کر الگ الگ انداز میں پروسیس کرتے ہیں۔

اس بات کے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ کتے انسانی چہرے کے جذباتی اشاروں کے لیے انتہائی حساس ہیں اور وہ اپنے مالک کے جذبات کو سمجھ لیتے ہیں۔

اس کا یہ مطلب نہیں کہ کتا انسان کی طرح یہ سوچتا ہے کہ "میرا مالک آج اداس ہے"۔ کتے کے ذہن میں پیدا ہونے والے اصل تجربے کو براہِ راست جانچنا ممکن نہیں۔

کتوں کے لیے انسان کی آواز، جسمانی انداز اور خوشبو بھی انتہائی اہم اشارے ہیں۔ چنانچہ حقیقی زندگی میں وہ صرف چہرہ نہیں بلکہ انسان کے پورے رویے کو ملا کر صورتحال کو سمجھتے ہیں۔

سائنس دانوں نے شاید اب وہ بات بھی سمجھنے کی کوشش شروع کردی ہے جو کتے برسوں سے ہمیں بغیر الفاظ کے بتاتے آئے ہیں کہ آپ کا چہرہ صرف انسان نہیں پڑھتا، ممکن ہے گھر کا کتا بھی اسے پوری توجہ سے پڑھ رہا ہو۔

اور شاید اسی لیے آپ کے مشکل دن میں خاموشی سے پاس آکر بیٹھ جانے والا کتا محض اتفاق نہیں کرتا وہ آپ کے رویے میں آنے والی تبدیلی محسوس کرچکا ہوتا ہے۔

Load Next Story