پاکستان کے یومِ آزادی پر امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا نیک تمناؤں کا پیغام
پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی سفارتی مشن نیٹلی اے بیکر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا۔
نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ گزشتہ 80 سال کے دوران پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
Happy Independence Day, Pakistan! The United States was proud to be one of the first nations to recognize Pakistan’s independence. Over the past eight decades, our friendship has only grown stronger. To our friends across Pakistan celebrating today, we wish you peace, joy, and a… pic.twitter.com/V1uAfMEjf2
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 13, 2026
انہوں نے یومِ آزادی منانے والے پاکستان کے تمام دوستوں کے لیے امن، خوشی اور اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین دن کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امریکی ناظم الامور اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانی قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔