راولپنڈی: نوجوان وی لاگر موٹر سائیکل سمیت دریائے سواں میں گر کر جاں بحق

ٹک ٹاک پر ان کے بائیو میں لکھا تھا، ’دو پہیوں پر دنیا گھومنے کے لیے پیدا ہوئی لڑکی‘۔

پاکستانی وی لاگر کومل خان راولپنڈی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

28 سالہ کومل خان کو موٹر سائیکل چلانے اور ڈیجیٹل کانٹینٹ بنانے کا شوق تھا۔

وہ سوشل میڈیا پر اپنے روزمرہ سفر اور خوبصورت مقامات کی ویڈیوز اور ریلز شیئر کرتی تھیں۔

ٹک ٹاک پر ان کے تقریباً 5 ہزار فالوورز تھے جبکہ ان کے بائیو میں لکھا تھا، ’دو پہیوں پر دنیا گھومنے کے لیے پیدا ہوئی لڑکی‘۔

رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث دریائے سواں اور نالہ لئی میں طغیانی آگئی۔ اسی دوران کومل کی موٹر سائیکل مبینہ طور پر پھسل کر دریائے سواں میں جاگری۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ان کی لاش دریا سے برآمد کی۔

کومل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ملازمہ بھی تھیں۔ ان کی اچانک موت پر اہلخانہ، ساتھیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Load Next Story