لاہور: سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد کو فائرنگ سے شہید کرنے کا مقدمہ 3ملزمان کے خلاف درج

مقدمہ تھانہ لاری اڈا کے انسپکٹر نسیم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد کو فائرنگ سے شہید کرنے کا معاملہ، تھانہ بادامی باغ میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ لاری اڈا کے انسپکٹر نسیم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت آٹھ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ چند دہشت گرد فیاض بٹ کے مکان پیشے خان چوک بادامی باغ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مقدمہ متن کے مطابق سب انسپکٹر عدیل، عاشق اور ہیڈ کانسٹیبل اسد علی ملزمان کے گھر کے دروازے پر پہنچے تو فیاض بٹ اور اس کے دو ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

مقدمہ متن کے مطابق فیاض بٹ نے زمین پر گرے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کے اوپر چڑھ کر اپنے پستول سے فائرنگ کی۔

ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر زاہد امین بھی زخمی ہوگیا، ملزمان دیگر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

Load Next Story