لاہور: پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

ملزمان کی شناخت ریحان بٹ، فیاض بٹ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک نامعلوم دہشت گرد بھی شامل ہے۔

بادامی باغ اور نواں کوٹ میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

تینوں ملزمان کو اسلحہ لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کی شناخت ریحان بٹ، فیاض بٹ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک نامعلوم دہشت گرد بھی شامل ہے۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Load Next Story