گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 7ویں روز میں داخل، آج پھر مذاکرات ہوں گے

ہماری پر امن ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی، ملک شہزاد اعوان

کراچی:

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے جبکہ معاملے کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی نمائندوں کے ساتھ آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 7 دن سے ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر سے کے پی ٹی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ اور سندھ حکومت کے وزراء سے مذاکرات ہوں گے، کل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی ہے جاس میں انہوں نے وزیر داخلہ سندھ اور دیگر وزرا کو ہمارے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے واضح کیا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے نوٹیفیکیشن نہیں ہوتا ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

Load Next Story