ڈارون ٹیسٹ: تنزید حسن کی سنچری، بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مضبوط
ڈارون ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔
دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا کر 153 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی۔
اس شاندار کارکردگی کے مرکزی کردار اوپنر تنزید حسن رہے جنہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔
صرف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے تنزید نے تقریباً پانچ گھنٹے کریز پر قیام کیا اور 197 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی۔
انہوں نے مومن الحق کے ساتھ دوسری وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ کپتان نجم الحسین شانتو کے ساتھ بھی 93 رنز جوڑے۔
نجم الحسن شانتو 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا نے نئی گیند سے تین وکٹیں جلد حاصل کرکے واپسی کی کوشش کی تاہم مہدی حسن میراز اور حسن محمود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 43 رنز جوڑ دیے۔
Another monumental day for Bangladesh in Darwin, building a strong lead. #AUSvBAN day two: https://t.co/854LsTds7l pic.twitter.com/OGfuXTnlR4
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 14, 2026
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی لیکن دن کے اختتام تک میزبان ٹیم دباؤ میں دکھائی دی۔