سوات؛ گاڑی بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

گاڑی میں مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ریسکیو 1122

سوات:

منگلور شالدرہ کے مقام پر فیلڈر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق گاڑی میں مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے کے 4شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے سینٹرل اسپتال سیدو منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 بچوں کو مقامی گاڑی کے ذریعے منگلور اسپتال منتقل کیا گیا۔

Load Next Story