یمن؛ حوثیوں کے موخا بندرگاہ پر میزائل حملے میں 2 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک

9 اگست کو بھی حوثیوں نے موخا پر بڑا حملہ کیا تھا جس میں 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوgئے تھے

9 اگست کو بھی حوثیوں نے موخا پر بڑا حملہ کیا تھا جس میں 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوgئے تھے

یمن کے بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر موخا میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ حوثیوں نے بندرگاہ پر سامان اتارنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

فوجی ذریعے نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے موخا بندرگاہ کی جانب 5 میزائل داغے جس سے دو تجارتی جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ موخا بحیرۂ احمر کے جنوبی حصے میں واقع ایک اہم ساحلی شہر ہے اور اس کی بندرگاہ یمن کی حکومت کے زیر انتظام علاقوں میں شمار ہوتی ہے جہاں حوثیوں اور حکومت نواز فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔

9 اگست کو بھی یمنی فوج کے مطابق حوثیوں نے موخا پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے جب کہ یمنی فوج نے 11 ڈرونز فضا میں ہی مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسی طرح 11 اگست کو حوثیوں نے باب المندب آبنائے میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا جس میں 4 عملے کے ارکان اور 2 یمنی ریسکیو اہلکار ہلاک ہوئے۔ عملے میں تین پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل تھے۔

 

Load Next Story