لاہور: 30 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
چوہنگ کے علاقے میں 30 سالہ نوجوان شہری عمران کے قتل کا معمہ حل، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ عمران چیمہ کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ انسپکٹر رانا شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مقتول کے کزن دو سگے بھائی شامل ہیں۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ قبل اپنے ماموں زاد کزن عمران کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے شہری عمران کو قتل کیا تھا۔
ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے اور تاحال روپوش تھے، ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں، مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔