سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی آ گئی جبکہ چاندی مہنگی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 375 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کی کمی سے نئی قیمت 4لاکھ 59ہزار 936روپے ہو گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 429روپے گھٹ کر 3لاکھ 94ہزار 320روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 13روپے کے اضافے سے 6ہزار 949روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 11روپے کے اضافے سے 5ہزار 957روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Load Next Story