بھارتی فوج کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت میں سامنے آگئی، گٹھ جوڑ ایک بار پھر ثابت

قابض بھارتی فوج نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کیلئے کیرن سیکٹر میں کالعدم کمیٹی کی ویڈیو چلادیں

آزاد کشمیر کے امن اور کشمیریوں کے حقوق کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہورہا ہے۔

غیور کشمیریوں کی جانب سے کالعدم انتشاری کمیٹی کا بیانیہ مسترد ہونے پر سہولت کار  بھارت خود کھل کر سامنے آ گیا، بھارتی میڈیا پر حمایت کے بعد قابض بھارتی فوج نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کیلئے کیرن سیکٹر میں کالعدم کمیٹی کی ویڈیو چلادیں۔

 13 اور 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایل او سی سے 75 میٹر کے فاصلے پر کیرن سیکڑر میں یہ ویڈیوز اسکرین پر چلائی گئیں، سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوج نے بڑی سکرین پر کالعدم کمیٹی اور سرغنہ امان کی حمایت میں ویڈیو چلارکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام نے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے اشتعال انگیز گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کردیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے غیور عوام نے پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منا کر بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، غیور کشمیریوں کی جانب سے کالعدم انتشاری کمیٹی کا بیانیہ رد ہونے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہوکر  ایل او سی کیرن سیکڑر میں وڈیو چلانے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر مجبور ہوگیا۔

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ چلانا بھارت کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے جو اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔

Load Next Story