پشاور میں نشئی بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

نشے میں دھت شخص بجلی کی تار چوری کرنے کی غرض سے کھمبے پر چڑھا تھا

لاکھوں مالیت کے فرار طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک ہلاک

پشاور میں شاہی باغ سب ڈویژن میں نشے میں دھت شخص دن دیہاڑے پیسکو کے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ نشے میں دھت شخص بجلی کی تار چوری کرنے کی غرض سے کھمبے پر چڑھا تھا۔خوش قسمتی سے اس وقت پیسکو ٹیم نے مرمتی کام کے لیے بجلی بند کی ہوئی تھی، بجلی بند ہونے کی وجہ سے نشہ آور شخص سنگین حادثے سے بچ گیا۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ پیسکو ٹیم نے سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے نشہ آور شخص کو باحفاظت اتار لیا، واقعہ پیسکو کی شاہی باغ سب ڈویژن میں پیش آیا۔

Load Next Story