چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کیلیے سرپرائز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی سرپرائز کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے اور شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان سمیت کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں ہیں۔
انہوں نے شائقین کو دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آکر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں داخلہ سہ پہر 3 بجے سے مفت ہوگا۔
Hello, Multan!
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 15, 2026
The National Championship Cup action is LIVE today and some of your favourite stars are taking the field
⭐ Sahibzada Farhan
⭐ Arafat Minhas
⭐ Hasan Ali
⭐ Sufiyan Muqeem
⭐ Fakhar Zaman
⭐ Shadab Khan
⭐ Faheem Ashraf
⭐ Naseem Shah
Come with your friends…
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔