کراچی، اورنگی ٹاؤن میں گھر سے نوعمر لڑکے کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
متوفی کی شناخت 14 سالہ امیر حسن کے نام سے کی گئی
کراچی:
شہر کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے 8 نمبر میں گھر سے نوعمر لڑکے کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 14 سالہ امیر حسن کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی نوعیت کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔