پاکستان کے معدنی شعبے میں نئی پیش رفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خضدار منصوبہ فعال

خضدار میں واقع بی ایل زیڈ منصوبہ 69 ملین ٹن معدنی ذخائر اور 34 سالہ متوقع مائن لائف کا حامل ہے

کوئٹہ:

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، ترقی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ مل رہا ہے۔

پاکستان کا معدنی شعبہ وسیع قدرتی وسائل کے باعث معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے اہم صلاحیت رکھتا ہے۔

خضدار بارائٹ، لیڈ، زنک (بی ایل زیڈ) منصوبہ پاکستان کے اہم معدنی منصوبوں میں شامل ہے، جس پر طویل عرصے سے کام جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی نے بی ایل سیز منصوبے کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں سہولت کاری فراہم کرتے ہوئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی، یہ منصوبہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور بولان مائننگ انٹرپرائزز کے اشتراک سے خضدار میں تیار کیا جا رہا ہے۔

لیز سے متعلق مسائل کے حل کے بعد آپریشنل معاہدے کی تکمیل منصوبے میں اہم پیش رفت ثابت ہوئی، منصوبے سے سالانہ 150 سے 230 ملین ڈالر تک آمدن اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ہے۔

پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کر رہے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنی منصوبوں میں پیش رفت، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معدنی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

Load Next Story