پشاور: شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی لاش کو نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا

پشاور:

پشاور: پشاور کے علاقے درگئی میں موسلادھار بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق رات گئے تحصیل درگئی کے علاقے سدرا جووڑ، باری پل میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ایک کچے مکان کے برآمدے کی چھت اچانک گر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 9 سالہ ولید خان ملبے تلے دب گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی لاش کو نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران کچے مکانات میں رہائش پذیر افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Load Next Story