راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کی فائرنگ اور حملے جاری

حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی اور پولیس کی چوکی پر گرنیڈ بھی پھینکے جس سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کا مشتاق زخمی ہوگیا

راولاکوٹ:

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں ایک بار پھر پولیس پر حملہ کر کے اپنے مذموم عزائم ظاہر کر دیے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں نے سیکیورٹی فورسز پر جدید اسلحے اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی اور پولیس کی چوکی پر گرنیڈ بھی پھینکے جس سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کا مشتاق زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا، کانسٹیبل مشتاق قریب میں گرینیڈ گرنے سے زخمی ہوا۔

ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کالعدم تنظیم کے گمراہ کن اور منفی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، الیکشن کا کامیاب انعقاد اس بات کی تائید ہے کہ عوام کالعدم کمیٹی کے رویے اور روش سے اتفاق نہیں کرتے۔

Load Next Story