کراچی میں مطلع ابرآلود، بوندا باندی کا امکان
کراچی میں موسم آج مرطوب اور مطلع بیشتر اوقات ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا بھی امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔