رونالڈو نے شادی کی اطلاع اہلِ خانہ کو تقریب سے صرف 30 سیکنڈ پہلے دی

رونالڈو کی والدہ اور تین بہن بھائی تقریب میں موجود نہیں تھے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دیرینہ گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کی اطلاع اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو مبینہ طور پر تقریب سے صرف 30 سیکنڈ پہلے دی۔

پرتگالی ٹی وی پریزینٹر کرسٹینا فریرا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی 11 اگست کو ہونے والی نجی شادی کا علم فٹبالر کے اہلِ خانہ کو ممکنہ طور پر تقریب سے صرف 30 سیکنڈ پہلے ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے  پرتگال میں نجی تقریب میں شادی کی جس میں صرف چار گواہ اور جوڑے کے بچے شریک ہوئے جبکہ رونالڈو کی والدہ اور تین بہن بھائی تقریب میں موجود نہیں تھے۔

شادی کے بعد رونالڈو کی والدہ ڈولورس نے بیٹے کی جانب سے شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر پر دل کے ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا۔

شادی کے چند روز بعد رونالڈو اور جارجینا پہلی بار بطور میاں بیوی منظرِ عام پر آئے اور اپنے بچوں کے ہمراہ ریاض کے الاول پارک میں النصر اور الفتح کا میچ بھی دیکھا۔

 

 

Load Next Story