انوراگ کشیپ محبت کے باوجود اپنے سے 20 سال چھوٹی گرل فرینڈ کو خود سے دور کیوں کرنا چاہتے تھے؟

انوراگ کشیپ نے کہا کہ وہ شبھرا کے ساتھ خوش ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز انوراگ کشیپ نے خود سے تقریباً 20 سال چھوٹی گرل فرینڈ شبھرا شیٹی کے ساتھ اپنے تعلق، شادی کے امکانات اور دونوں کے درمیان عمر کے فرق پر کھل کر بات کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں جب دونوں سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انوراگ نے بتایا کہ شبھرا شادی کے تصور پر یقین نہیں رکھتیں، تب ہی ہمارے لیے رشتے کو کوئی نام دینے سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اہم ہے۔

انوراگ کشیپ نے کہا کہ وہ شبھرا کے ساتھ خوش ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

شبھرا نے بھی رشتے کے ابتدائی دنوں کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے انوراگ سے کہا تھا کہ ’محبت کرنا ان کی خواہشات میں شامل تھا اور اسے محسوس کرنے کے بعد وہ خوشی سے مر بھی سکتی ہیں‘۔

شبھرا کے مطابق یہ سن کر انوراگ جذباتی ہو گئے اور انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل انہیں کبھی موت سے خوف محسوس نہیں ہوا تھا، لیکن پہلی مرتبہ انہیں محسوس ہوا کہ زندگی میں ان کے پاس کچھ ایسا ہے جس کے لیے وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

فلمساز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ عمر کے ساتھ بڑے ہوتے جا رہے تھے جبکہ شبھرا کے چہرے سے ان کی عمر ظاہر ہی نہیں ہوتی تھی، جس کے باعث انہیں عمر کا فرق مزید محسوس ہونے لگا۔

واضح رہے کہ شبھرا ماضی میں انوراگ کشیپ کی پروڈکشن کمپنی فینٹم فلمز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ دونوں کو پہلی مرتبہ 2015 میں ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ 2018 میں دونوں نے اپنے تعلق کی تصدیق کی۔

 

Load Next Story