بلوچستان میں سیکیورٹی فوسرز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا

کوئٹہ:

بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلو میٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

Load Next Story