آسٹریلیا کیخلاف تاریخی کامیابی، بنگلادیش نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا کو رواں سائیکل میں دوسری شکست کے باوجود 77.78 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل ہے

بنگلادیش نے ڈارون میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بڑی کامیابیوں میں اپنا نام درج کروا لیا۔

یہ بنگلادیش کی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح ہے اور اس کی نمایاں بات یہ ہے کہ یہ فتح آسٹریلوی سرزمین پر حاصل ہوئی۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

آسٹریلیا کو رواں سائیکل میں دوسری شکست کے باوجود 77.78 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

جنوبی افریقا 75 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ 72.22 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بنگلادیش 66.67 فیصد کے ساتھ بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔ بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

سری لنکا 41.67 فیصد کے ساتھ چھٹی، انگلینڈ 24.36 فیصد کے ساتھ ساتویں، پاکستان 22.22 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور ویسٹ انڈیز 20.83 فیصد کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔

 

Load Next Story