سونے کی قیمت میں دو روزہ وقفے کے بعد پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 395 ڈالر کی سطح پر آگئی
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 395 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 61ہزار 936روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے بڑھکر 3لاکھ 96ہزار 035روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے کے اضافے سے 7ہزار 029روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 69روپے کے اضافے سے 6ہزار 026روپے کی سطح پر آگئی۔