سیرین ایئر نے پاکستان میں تمام آپریشنز بند کردئیے، ایئرپورٹ پر دفاترز خالی کرالیے گئے

پائلٹس سمیت سیکڑوں ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی

فوٹو : فائل

لاہور:

سیرین ایئر نے پاکستان میں تمام آپریشنز بند کردئیے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دفاترز بھی خالی کرالیے، پائلٹس سمیت سیکڑوں ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ سال سے بند سیرین ایئر لائن دوبارہ اپنا فضائی آپریشن بحال نہ کرسکی، سیرین ایئر نے پاکستان بھر میں اپنے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر دفاتر بند کر دئیے جبکہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائن سے دفاتر بھی خالی کرا لیے، ایئر لائن سے  لینڈنگ ٹیک آف سمیت پارکنگ چارجز اور دفاترز کے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات سیکیورٹی کی مد میں جمع کرائی گئی رقم سے وصول کر لیے جبکہ سیرین ایئر کے لاہور سمیت کراچی و اسلام آباد میں قائم دفاترز بھی بند کردیے ہیں۔

سیرین ایئر لائن کے ایئرپورٹ دفاتر خالی کرانے کے بعد دیگر ایئر لائنز کے حوالے کیے  جائیں گے جبکہ سیرین ایئر انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ دفاتر سے ذاتی سامان جلد از جلد اٹھایا جائے۔

سیرین ایئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے حکومتی اداروں، سی اے اے، ٹیکس اور کرائے کے واجبات کلیئر کر دئیے ہیں کوشش کی تھی کہ آپریشن بحال کریں مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر آپریشن بحال نہ کرسکے، سیرین ایئر کے پاس جہازوں کی مطلوبہ مقدار پوری نہ تھی، دو جہاز خراب ہوئے انہیں بروقت ٹھیک نہیں کرایا جاسکا، ایئرپورٹ اتھارٹی نے گریس پیریڈ بھی دیا اور آپریشن بحال کرانے میں ہر ممکن کوشش بھی کی مگر ایئرلائن اپنے خراب جہازوں کو نہ ٹھیک کراسکی اور نہ ان کی جگہ نئے جہاز لے سکی۔

Load Next Story