لاہور میں 8 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
لاہور کے علاقے ہنجروال میں نیاز بیگ حمزہ پارک کے قریب 8 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجروال کے علاقے نیاز بیگ حمزہ پارک میں گٹر کے مین ہول میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق بچہ حکیم اللہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا۔ حادثے کے بعد بچے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ دوسرے جانب واقعے پر واسا حکام نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاوہ واسا لاہور کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوا۔
واسا حکام نے کہا کہ مذکورہ مقام واسا لاہور کی حدود سے باہر واقع ہے، موقع پر مقامی افراد کی جانب سے پرائیویٹ مزدوروں سے کام کروایا گیا، پرائیویٹ مزدور کام مکمل کرنے کے بعد مین ہول کھلا چھوڑ کر چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقام کا سیوریج انفراسٹرکچر واسا لاہور کے زیرِ انتظام نہیں ہے۔